14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:46
کراچی : دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
اے آر وائی - سی آئی ڈی پولیس نے کراچی سےگرفتار دو مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو سی آئی ڈی پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے حراست میں لیا ۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو سہراب گوٹھ اور ماڑی پور کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی جائے گی۔