14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:45
کراچی: مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - سی آئی ڈی کراچی نے خیبر چوک اتحاد ٹاؤن سے شدت پسند محمد داؤد عرف ولید گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے چہلم کے جلوسوں اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکے کا بھی منصوبہ بنایا تھا ۔ دو مختلف کارروائیوں میں ایک خود کش حملہ آور سمیت تین دہشت گردبھی گرفتار کئے گئے ہیں۔
کراچی میں سی آئی ڈی کے ایس پی مظہر مشوانی نے پریس کانفرنس میں بتایا نیشنل ہائی وے سے تحریک طالبان پاکستان کے رکن عظیم احمد شیخ اور زبیر عالم گرفتار کئے گئے ۔ اُن کے قبضے سے راکٹ کے پانچ گولے، دو رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم زبیر عالم نیو کراچی کا رہائشی ہے اور اس نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خود کش حملہ کرنا تھا۔ عظیم احمد شیخ دو ہزار نو میں القاعدہ میں شامل ہوا تھا ۔ ملزم عظیم احمد نے حیدرآباد میں سات افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ۔
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے بتایا خیبر چوک اتحاد ٹاؤن سے شدت پسند محمد داؤد عرف ولید گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے چہلم کے جلوسوں میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔