14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:18
کراچی: ڈبل سواری پر کل رات بارہ بجے تک پابندی
اے آر وائی - کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوچکا ہے جو کل رات بارہ بجے تک عائد رہے گی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق شہر میں ہفتے کی شام پانچ بجے سے پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا۔
ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے و الے جلوسوں میں امن و امان کو کنٹرول رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا تھا۔