تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:37

سیاستدانوں کی لڑائی سے دہشت گرد مضبوط ہوتے ہیں،میاں افتخار

اے آر وائی - وزیراطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی کے باعث دہشتگردوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملتا ہے۔



ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا صرف خون بہانا ہے اور ہمیں اچھے یا برے طالبان کی پہچان کیے بغیر ان کیلیے حکمت عملی بنانی چاہیئے۔ انھوں نے کہا کوئی ملک طالبان سے تنہا مذاکرات کرکے خطے میں امن نہیں لاسکتا۔ اس کیلیے امریکہ، افغانستان اور پاکستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.