15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:47
سرگودھا: ٹریفک حادثہ، ڈرائیورسمیت 6 افراد جاں بحق
اے آر وائی - سرگودھا بھلوال روڈ پر زائرین کی مسافرویگن کوحادثہ، ڈرائیورسمیت چھ افراد جاں بحق اٹھارہ زخمی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔
تینتیس بھلوال روڈ پر پھاٹک چوک کے قریب ضلع خوشاب سےآنے والی زائرین عرس کی ویگن دو ٹرکوں کی زد میں آگئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونیوالوں میں محمد رمضان، حافظ ندیم، زین العابدین، خلیل احمد، حاجی نذیر(ڈرائیور) اور ظفراقبال شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔