تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:28

پشاور:پولیس مقابلہ میں2اغواء کار ہلاک ،پولیس اہلکار شہید

اے آر وائی - پشاورمیں تھانہ پہاڑی پورہ میں پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان مقابلہ جس کے نتیجے میں دو اغواء کار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔



پولیس کے مطابق اغوا کارو ں نے رقم کے حصول کے لئے مقامی تاجر کو رنگ روڈ پر رقم لانے کو کہا تھاجہاں پولیس نے چاروں اطراف سے ناکا بندی کرکے اغواء کاروں کا محاصرہ کرلیا تھاجس کے بعد اغوا کاروں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ دونوں اغوا کار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اغوا کار بھتہ وصول کرنےکے جرم میں پہلے ہی مطلوب تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.