15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:38
جیکب آباد :عمارت گرنے سے خاتون ہلاک، 8 افراد شدید زخمی
اے آر وائی - جیکب آباد میں دو منزلہ عمارت گرنے سے خاتون ہلاک اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔
ڈی ایس پی سٹی کے مطابق ملبے سے خاتون کی لاش،تین خواتین ،دو بچوں سمیت آٹھ افراد کوشدید زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ایک خاتون سمیت تین افراد کی حالت نازک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کردیاگیا ہے۔