15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:20
پشین:ماں اور تین بچے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق
اے آر وائی - پشین میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والی گاڑی میں سوار خاتون اور چار بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واقعہ ارم زئی کے علاقے میں پیش آیا۔ خاتون والد کے گھر سے واپس منزرئی میں اپنے سسرال جارہی تھی۔ اسی دوران ان کی گاڑی ارم زئی میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ جس میں سات افراد سوار تھے، خاتون اور چار بچے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ جبکہ ڈرائیور اور ایک خاتون معجزاتی طور پر بچ گئے۔
واقعے کے بعد لیویز سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون سمیت چار لاشوں کو نکال لیا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔