16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:57
گوجرانوالہ:تیز بارش، مکان کی چھت منہدم،خاتون اور2بچے جاں بحق
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں مسلسل بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی۔ملبے تلے دب کر ایک خاتون سمیت اسکے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگے۔
پولیس کے مطابق نرسری چوک کے قریب انقاف کا لونی میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون اوراسکی چھ سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی کمزور بنیادیں مکان کی چھت گرنے کا سبب بنیں۔