16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:6
کراچی :فائرنگ ودیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق
اے آر وائی -
کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ ودیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کے قریب باوانی چاندنی چوک سے ایک خاتون اور مرد کی بوری بند لاش ملیں ۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پیر بندھی لاش ملی ۔ مقتول کو اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تینوں لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔