تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:5

گجرات:گیس اخراج سے مکان میں دھماکا،چار افراد جاں بحق

اے آر وائی - گجرات کے ایک مکان میں گیس خارج ہونے سے زوردار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔



نواحی گاؤں جاجو والا کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے علاقے کے مرکزی پائپ سے گیس لیک ہو رہی تھی، جب متعلقہ محکمے کو اس کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ کام ان کا نہیں ہے۔ دھماکے سے تین خواتین سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دو مکانات بھی تباہ ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.