تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:15

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ پاپوش نگر بڑا میدان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے رنگروٹ اہلکار غلام محمد کو موت کی گھاٹ اتاردیا جبکہ کوسٹل ہائی وے پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔



سائٹ ایریا کے قریب دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں ناقابل شناخت ہیں اور ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.