تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:57

لودھراں: اسکول وین ٹرالر سے ٹکراگئی، ایک طالبہ جاں بحق

اے آر وائی - لودھراں سے بہاولپور جانے والی وین اور ٹریکٹر ٹرالی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئیں۔ ایک طالبہ جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئیں۔ طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



لودھراں سے اسکول اور کالج کی طالبات کو بہاولپور لے جانے والی وین اور ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری اور شدید دھند کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئئ، جس کے نتیجے میں بی ایس سی کی طالبہ تانیہ غفار جاں بحق، جبکہ گیارہ طالبات زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو بہاولپور وکٹویہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.