تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:30

سندھ اسمبلی: پیر پگارا مرحوم کو خراج عقیدت کی قرارداد منظور

اے آر وائی - سندھ اسمبلی نے سربراہ پیر پگارا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کا وفاق نے وعدہ پورا نہیں کیا۔



اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی کی پیر پگارا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ محکمہ ریلیف کے حوالے سے وقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ سندھ میں دو ہزار سات سے دو ہزار دس تک بارش اور سیلاب سے آٹھ سو گیارہ افراد جاں بحق ہوئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سیلاب سے ستر لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، وفاق نے امداد کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ بعد میں اجلاس بدھ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.