17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:39
کورنگی میں روئی کے گودام میں آتشزدگی
اے آر وائی - کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹی سی پی کے ایک گودام میں رکھی ہوئی روئی میں آگ لگ گئی ہے ۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں ۔ آگ بجھانے کی کو ششیں جاری ہیں تاہم آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے جس پر قابو پانے میں دیر لگ سکتی ہے ۔
امدادی کارروائیوں کا اآغاز کردیا گیا ہے ۔ ابھی آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔