18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:49
کراچی : گودام اور فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات
اے آر وائی - کراچی بھینس کالونی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کاسامان جل گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا میں ٹریڈنگ کارپوریشن کے روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔جس کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کاکپڑا جل گیا اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ٹی سی پی کے روئی کے گودام میں پیش آیا ۔ انتظامیہ کے مطابق آگ نجی کمپنی کے دو پلاٹس میں لگی جس سے پانچ ہزار سے زائد روئیوں کی گانٹھیں جل گئیں۔ جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی تھی۔ گودام میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔