18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:32
حب میں وکیل کے قتل کیخلاف وکلا کا احتجاج
اے آر وائی - حب میں وکیل کے قتل کے خلاف آج کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ صادق ایڈووکیٹ کو گزشتہ دنوں حب میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ منگل کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واقعے کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پرآج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے اور کوئی وکیل کیسوں کی پیروی کے سلسلے میں عدالت میں پیش نہیں ہوا،وکلاء کی ہڑتال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صادق ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔