18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:58
پشاور: پولیس نے سربند چوکی پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنادیا
اے آر وائی - پشاور کے نواحی علاقے سربند چوکی پر نا معلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پشاور کے نواحی علاقے تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ۔پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔