18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:17
لاہور: پولیس کا مبینہ تشدد،نوبچوں کا باپ ہلاک
اے آر وائی - لاہور کے نواحی علاقے گاؤں نتھوکی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے چالیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ نعمت علی نو بچوں کا باپ تھا۔
اہل خانہ اور محلے داروں کا کہنا ہے کہ پانچ دن قبل تھانہ غازی آباد کی پولیس نے نعمت علی کو اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں حراست میں لیا، اور آج صبح اس کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ نعمت علی محنت مزدوری کرتا تھا۔ لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کی تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔