تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:39

کراچی: کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے آر وائی - کراچی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔



اے ایس ایف ذرائع کے مطابق قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈھاکہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے266 کی مشتبہ مسافر خاتون شاہدہ کے سامان کی تلاشی لی اور دوران تلاشی کمبل کے اطراف چھپائی گئی ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ۔ جس کی مالیت بیرون ملک کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔اے ایس ایف نے تفتیش کے بعد مسافر خاتون کو اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.