18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:40
سندھ اسمبلی: جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور
اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سیاسی قیادت پر اعتماد کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی غلام مجدد اسران نے پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا تھا ایوان موجودہ سیاسی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے موجودہ جمہوری حکومت جو عوام کی قربانیوں سے آئی ہے اس نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں آئین و قانون کی پاسداری جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کی حکمرانی پریقین رکھا۔
قرار داد میں ان سیاسی قیادت پر بھی ا عتماد کا اظہار کیا ہے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا عوام جمہوریت چاہتے ہیں، ڈنڈے والی حکومت کے حق میں بالکل نہیں۔ اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں سندھ سروس ٹریبونل ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔