18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:49
حکومت کا جانا مہینوں نہیں دنوں اور ہفتوں کی بات ہے، رانا ثنا
اے آر وائی - وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہناہے حکومت کا جانا ٹھہرگیا ہے مہینوں نہیں دنوں اور ہفتوں کی بات ہے۔ اسمبلیوں سے استعفے دے کر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مدد نہیں کریں گے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا مشورہ دینے والے اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم گیلانی کو بابراعوان سے متعلق فیصلے سامنے رکھنا چاہئے۔