تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:22

کراچی: مچھر کالونی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں مچھر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ منور شاہ اور حکمت شاہ کو غفارمحلہ ابراہیم مسجد کے قریب نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔



مقتولین کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندان میں شادی کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔ لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.