تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:31

بھکر:استاد کا بہیمانہ تشدد، ننھے طالبعلم کی آنکھ ضائع ہوگئی

اے آر وائی - بھکر میں اسکول ٹیچرکے وحشیانہ تشدد سے دوسری جماعت کے ننھے طالبعلم کی آنکھ ضائع ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نواحی علاقے قصبہ گھسو میں گورنمنٹ ایلیمنڑی اسکول کے ٹیچر امام بخش نے طالبعلم عدیل کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشددکا نشانہ بنایا ۔



پولیس تھانہ صدر منکیرہ نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ مقدمہ درج نہ کرایا جائے ۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.