18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:40
اے این پی نے مزار قائد پر ہونے والے جلسے کی تاریخ بڑھادی
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی نے جے یو آئی کی درخواست پر انتیس جنوری کو مزار قائد پر ہونیوالے جلسے کی تاریخ بڑھا کرچھبیس فروری کردی ہے۔
مردان ہاؤس کراچی میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ستائیس جنوری کو جے یو آئی ف بھی اسی گراؤنڈ میں جلسہ کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر جلسے کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔