19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:59
بھکر : استاد کا بہیمانہ تشدد، ننھے طالبعلم کی آنکھ ضائع ہوگئ
اے آر وائی - بھکر میں اسکول ٹیچرکے تشدد سے دوسری جماعت کے طالبعلم کی آنکھ ضائع ہو گئی ۔ بچے کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نواحی علاقے قصبہ گھسو میں گورنمنٹ ایلیمنڑی اسکول کے ٹیچر امام بخش نے طالبعلم عدیل کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشددکا نشانہ بنایا ۔ پولیس تھانہ صدر منکیرہ نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ مقدمہ درج نہ کرایا جائے ۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔