تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:59

پولیس کاخوف،نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگادی،لاش نہ مل سکی

اے آر وائی - سکھر میں مبینہ طور پر پولیس کے تعاقب کے سے ڈر کر نہر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہوسکی۔ ورثاء نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔



کیرتھر کینال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان محمد یوسف کے اہل خانہ نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد یوسف مویشیوں کو لیکر جارہا تھا کہ آباد تھانہ کے پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پرائیوٹ گاڑی میں اس کا تعاقب کیا۔ جس پرنوجوان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور اس نے پولیس سے بچنے کیلئے کیرتھر کینال میں چھلانگ لگادی ،جہاں سے تاحال اس کی نعش برآمد نہیں ہوسکی ہے۔مظاہرین نے پولیس سے محمدیوسف کھوسہ کی نعش ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.