19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:41
لاڑکانہ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
اے آر وائی - لاڑکانہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا جبکہ پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ قاضی احمد پارک ریلوے لائن پر پیش آیا، جہاں دو افراد نے لاہور محلہ سے تعلق رکھنے والے عاشق علی پر فائرنگ کردی، جس نے زخمی ہونے کے بعد بھاگنے کی کوشش کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گرپڑا اور ہلاک ہوگیا۔ ملزمان نے موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقع دیرینہ دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔