19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:40
ملتان میں دو غیرملکی باشندے مقامی کمپنی کے دفتر سے اغواء
اے آر وائی - ملتان میںدو غیرملکی باشندے مقامی کمپنی کے دفتر سے اغواء کرلئیے گئے،پولیس نے تلاش کے لئے ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔
ملتان میں قاسم بیلہ کے قریب ایک کمپنی سے دو غیرملکی جسمیں ایک جرمنی اور دوسرا اٹلی کا شہری بتایا جاتا ہے،پولیس اورتفتیشی اداروں نے اس واقعے کے بعد کمپنی میں موجودسیکورٹی گارڈکوحراست میں لےکر تحقیقات شروع کردی گئی ہے،پولیس نے کمپنی سے ڈیٹاحاصل کرکے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے ناکہ بندی کردی ہے۔