تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:32

لاہور: نامعلوم افراد نے محنت کش کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

اے آر وائی - لا ہور کے علاقہ ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پنتالیس سالہ محنت کش اکرم کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس زخمی کو اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈیفنس کے رہائشی عرفان بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہاڑی سے آئے ہوئے ایک محنت کش کو اس نے سرونٹ کوارٹر دے رکھا ہے۔ رات کے وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر پر دستک دی اور دروازہ کھولنے پر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اکرم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



ڈیفنس بی پولیس نے اس واقعہ پر کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی محنت کش کا بیان قلمبند کیا۔ خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیا اور تھانہ ڈیفنس بی میں اکرم کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.