تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8

فیصل آباد: شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

اے آر وائی - فیصل آباد کے معروف بازارمیں شاپنگ مال میں چارگھنٹے گذرجانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ لگنے سے دوکروڑ مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔



فیصل آباد کے معروف بازارمیں واقع شاپنگ مال سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کااپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ فائربریگیڈ کا عملہ گزشتہ چار گھنٹے سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے ۔ مقامی تاجروں نے دعوی کیا ہے کہ آگ سے دوکروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.