20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:23
سندھ میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز 28 جنوری کو بنیں گے
اے آر وائی - ڈی جی الیکشن کمیشن سید شیر افگن نے کہا ہے سندھ بھر میں 28 جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفاتر میں خواجہ سراؤٴں کے شناختی کارڈ نادرا موبائل سروس کے ذریعے بنائیں جائیں گے۔
کراچی میں خواجہ سراہوں کے نام ووٹر لسٹ میں درج کرنے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا خواجہ سرا شناختی کارڈ میں ولدیت ضرورظاہرکریں۔ جس سے انکے شناختی کارڈ کی تیاری میں آسانی ہو ه گی۔ جو خواجہ سرا شناختی کارڈ میں اپنے آپ کو خاتون یا مرد ظاہرکرناچاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں۔