تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:32

عظمی ایوب کے بچے کو اپنائیت کی ضرورت ہے ،ایم کیوایم

اے آر وائی - ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عظمی ایوب کے ساتھ ہونے والے ظلم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معصوم بچی کو معاشرے کی شفقت اور اپنائیت کی ضرورت ہے ۔



اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گزشتہ سال ذیادتی کا نشانہ بننے والی عظمی ایوب سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صدر ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزاددی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے عظمی ایوب کو خراج تحسین پیش کیا اور انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.