20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41
سکھر میں ایم کیو ایم کی موٹر سائیکل ریلی
اے آر وائی - سکھر میں جلسے کی کامیابی کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنان نے موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔ زونل انچارج کی زیر قیادت لب مہران سکھر سے نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی جہاں کارکنوں نے قائدین کے حق میں پر جوش نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر پارٹی ذمہ داران نے کہا کہ ستائیس جنوری کو کامیاب جلسہ منعقد کرکے سکھر کو متحدہ کا قلعہ ثابت کرینگے۔