20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:59
ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین شدید زخمی
اے آر وائی - ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین شدید زخمی ، زخمی خواتین کو نشتر منتقل کردیا گیا۔ چوڑی بازار کی رہائشی تینوں خوتین لاری اڈا سے اپنے گھر جارہی تھیں کے راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلحہ افراد نے فائرنگ کردی جس سے حاجن بی بی شگفتہ اور بختاور شدید زخمی ہو گئیں ریسکیو 1122کی ٹیموں نے تینوں خواتین کو نشتر ھسپتال منتقل کر دیا۔