تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:23

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی

اے آر وائی - کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاوہ مستونگ،قلات ،قلعہ عبداللہ ،کان مہترزئی اور زیارت سمیت بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔ کوژک ٹاپ برفباری کے باعث بند ہونے سے افغانستان سے سڑک کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔



مستونگ میں برفباری کے بعد موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ڈھاڈر سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق بارش کے باعث بولان کے قریب گاڑی پھسلنے سے خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ جبکہ زیارت ،قلات اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دس درجے گرگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.