21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:8
کراچی: ٹارگٹ کلر گرفتار ،27 افراد کے قتل کا اعتراف
اے آر وائی - کراچی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم نے ستائیس افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ملزم شیزان عرف اخروٹ کو خفیہ اطلاع ملنے پر پاک کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ایک کلاشنکوف بھی برآ مد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔