تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:42

لاہور:راوی کاعارضی بند ٹوٹ گیا، نشیبی علاقہ زیر آب

اے آر وائی - لاہور کے علاقے گلشن راوی مین عارضی بند ٹوٹنے سے نشیبی علاقہ زیر آب آگیا۔گلشن راوی فیصل کالونی کے قریب دریاکے پانی کا بہاؤاچانک بڑھ گیا اور دریائے راوی پر قائم عارضی بند ٹوٹ گیا جس سے وہاں پر موجود ریت نکالنےوالے 28مزدور پھنس گئے پانی میں گھرے ان افراد کو نکالنے میں اہل علاقہ نے ریسکیوٹیموں کی مدد کی ۔



بند ٹوٹنے سے وہاں موجود سات ٹریکٹر ٹرالیاں،4ٹرک اور 2کرینیں ڈوب گئیں۔امدادی اہلکاروں کے مطابق بند ٹوٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور زیرآب مشینری پانی کی سطح کم ہونےکے بعد نکالی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.