22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:42
کراچی:پولیس کی کارروائی،2سالہ مغوی بچہ بازیاب
اے آر وائی - کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی میں دوملزمان کو گرفتارکرکے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا دوسالہ بچہ بازیاب کرالیا۔
اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرالیا،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق کورنگی سے ایک محنت کش کے دو سالہ بیٹے راشد کو چند روز قبل ملزمان نے اغواء کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جس پر سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے کورنگی نصرت کالونی میں کارروائی کرکے دو ملزمان نور حکیم اور عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واقعہ کچی آبادی سے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے بچے کے والدین کا کہنا تھا کے تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے بچہ دوسری پارٹی کو دس لاکھ میں فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اغواء برائے تاوان کی ایک اور واردات میں سی پی ایل سی کے تیکنیکی ذرائع اور پولیس کارروائی کے خوف سے اغوا کاروں نے ایک مغوی علی عاصم کو خود ہی رہا کردیا،احمد چنائے کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔