22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:18
کندھ کوٹ: کاروکاری،دیورنےبھابھی اورایک نوجوان کوقتل کردیا
اے آر وائی - کندھ کوٹ میں دیورنے بھابھی اورایک نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تھانہ رسالدار کی حدود گاؤں شاہ غازی جکھرانی میں دیور نے اپنی تیس سالہ بھابھی عزیزہ اور ایک نوجوان بابولاشاری پرکاروکاری کے الزام میں فائرنگ کردی۔
پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال کندھ کوٹ پہنچا ئیں ۔جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردیا گیا،مقتولین کے گھروں میں سوگ کا ماحول ہے، پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔