تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:33

راولپنڈی:لاپتہ طلبا وطالبات کے مری میں ہونے کا سراغ لگ گیا

اے آر وائی - راولپنڈی کے نجی اسکول کے لاپتہ ہونے والے چھ طلباء طالبات کے موبائل فونز سے پولیس نے ان کے متوقع ٹھکانے کا سراغ لگا لیا۔



ولایت کالونی میں واقع نجی سکول کے طلباء طالبات 19 جنوری کو پر سرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی جس کے نتیجے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ مرضی سے روپوش ہیں، تاہم پولیس نے موبائل فونز ریکارڈ سے پتہ چلایا ہے کہ لاپتہ طلبا مری کے کسی علاقے میں ہیں۔ پولیس نے ایک لاپتہ طالبعلم ابوبکر پرشبہ ظاہرکیا ہے کہ وہ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.