تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51

فیصل آباد: گیس بندش کیخلاف شہری سڑکوں پر، ٹائر نذر آتش

اے آر وائی - فیصل آباد میں دو ہفتوں سے گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور ستیانہ روڈ بلاک کر دیا ۔ ربانی کالونی اور گلگشت کالونی کے مکینوں نے بتایا گیس بند ش سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دیں لیکن ریلیف نہیں دیا جا رہا جبکہ بل کئی گنا زائد آ رہے ہیں۔



مظاہرین نے اعلان کیا کہ کل تک گیس بحال نہ ہوئی تو وہ سارے شہر کو بلاک کر دیں گے۔ بعد میں مظاہرین نے علاقہ ایم پی اے شفیق گجر کی رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.