22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:51
گورنر سندھ نے شہاب الدین مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اے آر وائی - گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نےشہاب الدین مارکیٹ اورپارکنگ پلازہ کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ گورنرسندھ کاکہنا تھا کہ پراجیکٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرکے مارکیٹ اونرز کو دے دیا جائے گا۔
شہاب الدین مارکیٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ مارکیٹ کی تعمیر کا کام خود مانیٹر کریں گے تاکہ تعمیراتی کام میں کوئی کوتائی نہ برتی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ پراجیکٹ سے جن دکانداروں کا کاروبار متاثر ہوا انھیں مارکیٹ میں دکانیں دی جائیں گی۔آٹھ منزلہ شہاب الدین مارکیٹ میں پانچ منزلہ کار پارکنگ ،دکانیں اور دفاتر ہوں گے۔ یہ تین سالہ پراجیکٹ تین فیز میں مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ پراجیکٹ کے ایک فیز پر سات سو پنتیس ملین روپے لاگت آئے گی۔