22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:56
کراچی کے 1417 گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے
اے آر وائی - وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے 1417 گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے اور 17 ہزار غریبوں میں پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے ، ملیر کے علاقے پپر ی میں قدیم گوٹھوں کو لیز دینے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ 15 سالوں کے دوران حکمرانوں نے کراچی کے دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق نہیں دیئے لیکن پیپلز پارٹی کراچی کے تمام گوٹھوں کو لیز فراہم کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، موجودہ حکومت نے 70 ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت فراہم کی ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو روزگار روزگار فراہم کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بن قاسم اور گڈاپ کے دیہی علاقوں میں پانی، بجلی اور گیس کی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی، عوامی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پیپلز پارٹی آئند ہ بھی عوام کو سہولتیں فراہم کرتی رہے گی ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے دھمکیاں دینے والے سن لے انہیں سیاست کی اجازت دی ہے بدماشی کرنے کے اجازت نہیں دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 فروری تک کراچی کے تمام گوٹھ مستقل ہوجائیں گے یہ میرا واعدا ہے کسی میں دم ہے تو رکاوٹیں ڈال کر دکھائے ۔ فیصل رضاعابدی کا کہنا تھا کہ انہیں صدر زرداری نے حکم دیا ہے کہ کراچی کے دیہی علاقوں تک تمام سہولتیں لے جاؤں، اس موقع پر 53 گوٹھوں کے باشندوں میں وزیرا علیٰ سندھ نے اسناد تقسیم کیں۔ جبکہ جلسے سے صوبائی وزراء ساجد جوکھیو، مظفر شجرہ ، جام مہتاب ڈھر، سلمان مراد، عمر جت ، اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ ایک موقع پر جلسے کے دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی اور بدنظمی بھی ہوئی ،جس کو بعد میں کنٹرول کرلیا گیا ۔