22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:56
گوجرانوالہ: تین سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں دو روز قبل اغواہونے والے تین سالہ بچے کی نعش گھر کے قریب جوہڑ سے برآمد ہوگئی ۔ شبہ ہے بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔ رسول پورہ کے رہائشی عبدالرحمان کے بیٹے مکرم کو جمعے کے روز کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیاتھا۔
ورثا کا کہنا ہے پولیس نے بروقت اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ پولیس کا موقف ہے ابھی تک ورثا نے مقدمہ کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔ بچے کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں البتہ اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔