اتنا کرنا کے میرے پیار کے مٹتے ہوئے نقش

اتنا کرنا کے میرے پیار کے مٹتے ہوئے نقش

اتنا کرنا کے میرے پیار کے مٹتے ہوئے نقش
ایک تابوت میں شیشے کے سجا کر رکھنا

سوکھے پتّے ہی کہیں تم کو اگر مل جا ئیں
تم میری قبر پہ پیارے ! وہی لا کر رکھنا

راہ مشکل ہے بہت ذیست کی ، بہتر یہ ہے
اپنا دامن ذرا کانٹوں سے بچا کر رکھنا

کوئی جیون میں تمھیں ساتھی اگر مل جائے
تم اسے اپنی محبت ہی بنا کر رکھنا

تم کو منظور ہو تو دل میں اسی مینا کی
ایک تصویر ادھوری ہی بنا کر رکھنا

Posted on Feb 16, 2011