جدا ہونے کا اندیشہ

جدا ہونے کا اندیشہ جدا ہونے سے پہلے تھا ،
وہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا ،

جنون کا دور گزرا تو مجھے بھی بھول بیٹھا وہ ،
نماز عشق تھا لیکن ، قضا ہونے سے پہلے تھا ،

میں کیسے سوچ سکتا تھا مجھے وہ چھوڑ جائیگا ،
بہت ہی با وفا وہ بیوفا ہونے سے پہلے تھا . . . !

Posted on Jun 22, 2012