ساتھ چلنے میں جو مزہ ہوتا

ساتھ چلنے میں جو مزہ ہوتا
وہ ہمیں بھی کبھی ملا ہوتا

یہ ہی حسرت رہی ہماری فقط
ساتھ اپنے کوئی چلا ہوتا

ہم بھٹک رہے تھے راہوں میں
کوئی رستہ پتہ چلا ہوتا

تھام لیتا ہمیں بھی بڑھ کے کوئی
ہاتھ ہم کو کوئی ملا ہوتا

ہم الجھتے نہیں زمانے سے
ایک جو ہمسفر میرا ہوتا

ہم نا تھکتے سفر میں گر
ساتھ اپنے کوئی چلا ہوتا . . . !

Posted on Jul 02, 2012