شام جب جب قریب ہوتی ہے

شام جب جب قریب ہوتی ہے
دِل کی حالت عجیب ہوتی ہے

دِل بہلتا ہے دِید تیری سے
کس کو فکرِ طبیب ہوتی ہے

جب مرے رُوبُرو تُو ہوتا ہے
ساری دُنیا رقیب ہوتی ہے

نوجوانی کے خواب کیا کہنا
ہر تمنّا عجیب ہوتی ہے

چاند کو دیکھنے سے اے جاذب
چاندنی کب نصیب ہوتی ہے

Posted on Feb 16, 2011