وہ لڑکی شاید پاگل تھی

وہ لڑکی شاید پاگل تھی
دن رات ہی گم سم رہتی تھی
کچھ شرم او حیا کا پیکر تھی
کچھ نرم مزاج رکھتی تھی
آنکھوں میں نیم نشہ سا تھا
باتوں سے دیوانی لگتی تھی
ہم راز نا تھا اس کا کوئی
بس خود سے باتیں کرتی تھی
جذبات چھپائے رکھتی تھی
ڈرتی تھی جدا ہونے سے
یا پیار سے شاید ڈرتی تھی
کیا صبر تھا اس دیوانی کا
کیا ضبط ای محبت رکھتی تھی
ہے رشک مجھے اس پگلی پے
کیا خوب محبت کرتی تھی

Posted on Feb 16, 2011